۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ظہور مہدی مولائی

حوزہ/ مولانا نے کہا: جو قیام امام حسین علیہ السلام کا مقصد تھا وہی عزائے امام حسین علیہ السلام کا مقصد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے، زیدپور بارہ بنکی میں جاری عشرہ محرم کی چھٹی شب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ظہور مہدی مولائی نے کہا : جو قیام امام حسین علیہ السلام کا مقصد تھا وھی عزائے امام حسین علیہ السلام کا مقصد ہے۔
مولانا نے کہا: قیام امام حسین علیہ السلام کا مقصد امت کی اصلاح و ہدایت کرنا تھا ، تو آج عزائے حسین کا مقصد بھی ہماری اصلاح و ہدایت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا: درحقیقت عزائے امام حسین علیہ السلام ہماری ہمہ جہت اصلاح و ھدایت کرکے ہمیں صالح بنانا چاہتی ہے تاکہ ہم مصلح عالم حضرت امام عصر علیہ الصلوۃ والسلام کے کار آمد سپاہی بن سکیں اور حبیب و سعید کی طرح فرزند حسین علیہ السلام نصرت و مدد کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا: اب یہ ہمارا فریضہ ہے کہ فرش عزا پر بیٹھ کر ہم اپنا محاسبہ کریں کہ آیا ہم پردہ غیب آنے والے حسین کی نصرت و مدد کے لئے سعید و زہیر کی طرح واقعا تیار ہیں یا نہیں؟
مولانا ظہور مہدی مولائی نے کہا: اگر آمادہ ہیں تو اس آمادگی کو مزیدقوت بخشیں اور اگر آمادہ نہیں ہیں ، تو ابھی اور اسی وقت مظلوم کربلا کے اس کردار ساز فرش عزا پر بیٹھ کر عہد کریں کہ ہم اپنی ہمہ جانبہ اصلاح کرکے ضرور صالح بنیں گے یعنی اپنے کو بہر صورت اللہ عز و جل کے دین مقدس اور ولئ برحق کی نصرت و مدد کے قابل بنائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .